ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / لیڈروں نے امن مذاکرات شروع کرنے کی تجویز کو منظوری دی

لیڈروں نے امن مذاکرات شروع کرنے کی تجویز کو منظوری دی

Fri, 01 Jul 2016 22:12:35    S.O. News Service

ایزل ، یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گرام پریشد، غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے آج ایک قراردادمنظورکرکے ریاستی حکومت اورہمارپیپلز کنویشن(لوک تانترک )کے عسکریت پسندوں کے درمیان فوری طورپرمذاکرات شروع کرنے کامطالبہ کیا۔گرام پریشد کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ ونباونگ گاؤں میں کل ایک پروگرام میں قراردادکومنظور ی دی گئی جس کا اہتمام میزو امن معاہدے کی30ویں سالگرہ کے موقع پرکیاگیاتھا۔منی پورسے متصل ریاست کے شمال مشرقی حصے کے انتہا پسندی متاثر ہ علاقہ سنلونگ پہاڑی ترقیاتی کونسل علاقے میں بھی امن قائم کرنے کو لے کر ہوئی میٹنگ میں ا س پر غوروخوض کیا گیاتھا۔


Share: